دنیابھر میں کورونا وائرس نے 69ہزار451 افراد کی جان لے لی
فائل فوٹوروم:اٹلی اور اسپین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سےہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کم ہونے لگی، دنیابھر میں کورونا وائرس 69ہزار451افرادکی جان لے چکا ہےجبکہ 12لاکھ73ہزار 500 افراد متاثرہیں۔
اٹلی اوراسپین میں مہلک کوروناوائرس کے وارمیں کمی آنے لگی،اٹلی میں 24گھنٹوں کے دوران 525 ہلاکتیں ہوئیں،اٹلی میں مجموعی ہلاکتیں 15ہزار880سےتجاوزجبکہ ایک لاکھ 28ہزار900سےزائد افراد متاثرہیں۔
اسپین میں مزید 674افراد چل بسے،ہلاکتیں 12ہزار646سے تجاوزکرگئیں جبکہ فرانس میں اموات 8ہزار70سے زائد ہوگئیں۔
ایران میں اب تک تین ہزارچھ سو سوتین افراد لقمہ اجل بنے تاہم کیسز میں کمی کے باعث ایران نے 11اپریل سےمعاشی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کردیا ۔
ترکی میں 570سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے،جاپان میں کیسز3ہزار600سے تجاوز کرگئےجس کے بعد ٹوکیو اوراوساکا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان ہوسکتاہے۔
ایتھوپیامیں وائرس سے پہلی ہلاکت جبکہ جنوبی سوڈان میں پہلےکیس کی تصدیق ہوگئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔